Skip to main content
Rector Welcome

سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس ایک نظر میں

ابتداء

  • موسم خزاں ۲۰۱۲

طالب علم کے اندراج

  • انڈرگریجویٹ: ۵۲۱۸
  • گریجویٹس: ۴۰۶۵

تعلیمی پروگرام

  • انڈرگریجویٹ: ۱۰
  • گریجویٹس: ۳

تعارف

سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس ان لوگوں کو اعلیٰ تعلیمی مواقع مہیا کرتا ہے جواپنی مصروفیات، کم آمدنی یا معاشرتی پابندیوں کی وجہ سے کل وقتی تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس ان لوگوں کوبہترین فاصلاتی ذریعہ تعلیم سے زیورتعلیم سے آراستہ کرے گا۔


اہم نکات اور تاریخ:

سی۔آئی۔آئی۔ٹی ، کامسیٹس کے زیراہتمام چلنے والا ایک ادارہ ہے جو ۱۹۹۸ء میں وجود میں آیا۔ کامسیٹس دراصل ۲۱ ممالک کی امدادباہمی کی ایک تنظیم ہے۔ جوحکومتی سطح پر کام کرتی ہے

درجہ بندی :
کیو ایس یونیورسٹی درجہ بندی ۲۰۱۴کے مطابق سی سی۔آئی۔آئی۔ٹی کا شمار ایشیاءکی دوسوپچاس اعلیٰ پائے کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ ۲۰۱۳میں کیو ایس سٹار ریٹنگ سسٹم نے سی آئی آئی ٹی کو کل پانچ ستاروں میں سے ستارے عطا کیے۔ اس کے علاوہ تدریس، تعلیمی سہولیات اور مصروفیات میں سی آئی آوی ٹی کو پانچ ستاروں کا اعزاز بھی عطا کیا گیا ہے۔
دفاتر اور انتظامیہ
سی۔آئی۔آئی۔ٹی کی درسگاہوں کی سربراہی منتظم اعلی (ڈائریکٹر) سر انجام دیتے ہیں۔ منتظم اعلی درسگاہ کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے۔ سی۔آئی۔آئی۔ٹی کی انتظامیہ میں مندرجہ ذیل شعبہ ہائے جات شامل ہیں۔
  • منتظم اعلی (ڈائریکٹر) کا دفتر
  • شعبہ تعلیمی امور
  • شعبہ انتظامی امور
  • طلباء کے امور کا دفتر
  • ۱یڈمشن آفس
  • شعبہ افزودگیٔ معیار (QEC)
  • شعبہ تدوین تعلیمی مواد
  • علاقائی دفاتر
  • شعبہ امتحانات