Skip to main content

درخواست دینے کا طریقہ

سی آئی آئی ٹی ورچوئل کیمپس درخواست دہندگان کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اس کے تعلیمی پروگرامز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

سی آئی آئی ٹی کی آن لائن درخواست کی سہولت کے ذریعے کسی بھی جگہ سے داخلے کے لیے درخواست دینا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے اپنا لاگ ان اکاؤنٹ بنانا ہو گا اور اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ اس کے بعد آپ اپنا مخصوص پروگرام اور اسپیشلائزیشن منتخب کریں گے۔ آپ کو اپنی تعلیمی اور نوکری سے متعلق معلومات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کی درخواست کوداخلے کے لیے زیرغور لایا جائے تو مندرجہ ذیل ہدایات پرعمل کریں

  • ۱۔ آن لائن سسٹم پراپنا اکاؤنٹ بنائیں

    اس سے آپ کو اپنے آن لائن ایڈمشن فارم کو محفوظ کرنے اور مکمل پیروی کرنے میں مدد ملے گی۔ نیا اکاؤنٹ بنائیں

  • ۲۔ آن لائن درخواست کی تکمیل

    برائے مہربانی آن لائن فارم پردرست اورمکمل معلومات فراہم کریں۔ درخواست دیں!

  • ۳۔ آن لائن مکمل شدہ فارم کا پرنٹ لیں

    اپنا مکمل شدہ فارم اپنے قریبی مطالعاتی مرکز کو یا براہ راست ایڈمشن آفسس کو مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ بھیجیں۔

    • ۱۰۰۰ روپے کے بینک چالان کا پرنٹ لیں۔ اس پر درج شدہ رقم کے ساتھ حبیب بینک کی کسی بھی شاخ میں جمع کروائیں
      یا ڈیمانڈ ڈرافٹ/پے آرڈر بنام "کامسیٹس ورچوئل" کسی بھی بینک سے بنوا کر جمع کروائیں۔

    • چار عدد حالیہ تصاویر (۳سینٹی میٹر ۲x سینٹی میٹر)

    • ۲۰ روپے کے اسٹامپ پیپر پر تصدیق شدہ حلف نامہ

مبارکباد:اگر آپ نے مذکورہ بالا تمام ہدایات پرعمل کیا ہے تو آپ آن لائن داخلے کے لیے کامیابی کے ساتھ درخواست جمع کروا چکے ہیں۔ برائے مہربانی سی آئی آئی ٹی کی طرف سے مزید اطلاعات موصول کرنے کے لیے اپنی ذاتی ای میل اور موبائل ایس ایم ایس دیکھتے رہیں۔

ضروری اطلاع:

تمام درخواست دہندگان سے درخواست ہے کہ پروسیسنگ فیس اور دوسرے تمام واجبات سی آئی آئی ٹی ورچوئل کیمپس کے مقرر کردہ بینک میں براہ راست جمع کروائیں۔ تمام فیس براہ راست بینک کے ذریعے سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس کو ادا کی جاتی ہیں، کوئی بھی مطالعاتی مرکز اس بات کا مجاز نہیں کہ طلباء سے پیسے وصول کرے۔ تمام بینک ڈرافٹ یا پے آرڈرز سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس کے حق میں بنایا جانا چاہئے۔