Skip to main content

تَعليمی وظائف اور مالی اِمداد

عنوان

یہ وظیفہ سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس کا ٹیلنٹ ہنٹ اسکالرشپ کہلاتا ہے

آغاز

ان ضوابط کا اطلاق بہار۲۰۱۶ سمسٹر سے ہوگا. ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ پالیسی کے مطابق صرف ٹیوشن فیس پر پالیسی کے مطابق لاگو ہو گا۔

درخواست

ان ضوابط کا اطلاق کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ورچوئل کیمپس کے ان باقاعدہ طالب علموں کے لئے پالیسی کے مطابق لاگو ہو گا جن کااندراج درسگاہ کی جانب سے پیش کردہ پروگرامز میں ہو چکا ہے۔

اغراض و مقاصد

ادارہ ہونہار مگر مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف مہیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انہیں ان کے روشن مستقبل کے لئے اہلیت میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرسکے۔

ٹیلنٹ ہنٹ اسکالرشپ کے تحت سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس ان افراد کو مدد فراہم کرتا ہے جو معیاری اور لچکدار ماحول کے تحت ایک اعلی درجہ بندی کی یونیورسٹی کے ذریعے اپنی تعلیی اہلیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ ہنٹ اسکالرشپ
  1. ٹیلنٹ ہنٹ اسکالرشپ کا اطلاق صرف پالیسی کے مطابق ٹیوشن فیس کی جزوی معافی مشتمل ہوگا
    # پروگرام رعایت
    ۱۔ انڈر گریجویٹ پروگرامز (بی ایس سی ایس، بی ایس ایس ای، بی ایس بی اے)۔ ۷۰۰۰ روپے
    ۲۔ ماسٹر پروگرامز(ای ایم بی اے، ایم سی ایس، ایم پی اے، ای اے انگلش، ایم ایم ٹی ایچ)۔ ۵۰۰۰ روپے
    ۳۔ گریجویٹ پروگرامز(آر بی اے، آر بی ایف، آر پی ایم)۔ ۴۰۰۰ روپے
    نوٹ: اسکالر شپ کی رقم صرف ٹیوشن فیس پر لاگو ہے
    درخواست

    ان ضوابط کا اطلاق کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ورچوئل کیمپس کے ان باقاعدہ طالب علموں کے لئے پالیسی کے مطابق لاگو ہو گا جن کااندراج درسگاہ کی جانب سے پیش کردہ پروگرامز میں ہو چکا ہے.

    1. طلباء کوعارضی داخلہ کےلیے جاری کیے گئے چالان کے مطابق اور ٹیلنٹ ہنٹ کے استحقاق کے لیے ابتدائی واجبات (فیس کی پہلی قسط) ادا کرنا ہوں گے۔
    2. جو درخواست گزار اسکالر شپ کے لئے اہل قرار نہ پائے وہ اپنے ادا کردہ واجبات کلاسوں کے آغاز سے سات دن کے اندر اندر واپس حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے
    3. اگر درخواست گزار اسکالر شپ کے لئے میرٹ لسٹ لگنے کے بعد درخواست دے تو وہ اسکالر شپ کے لئے زیر غور نہیں ہو گا
    4. طلباء جو کہ پہلے سے اسکالر شپ کی سہولت بروئے کار لا رہے ہیں کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ورچوئل کیمپس کی طرف سے پیش کردہ کسی اوراسکالر شپ کے لیے اہل نہیں ہوں گے
  2. اسکالرشپ صرف ڈگری کی ضروریات کے مطابق سیمسٹرز کی کم از کم تعداد کے لئے لاگو ہو گا
    پروگرام کم سے کم مدت
    انڈر گریجویٹ پروگرام (بی ایس)۔ آٹھ سمسٹر
    ماسٹر پروگرام (ماسٹر)۔ چارسمسٹر
    ایم ایس پروگرامز (ایم بی اے، آر پی ایم)۔ چارسمسٹر
  3. اسکالرشپ کا معیار::
    # پروگرام معیار
    ۱۔

    بی ایس سی ایس، بی ایس ایس ای، بی ایس بی اے، بی بی ایس، ای ایم بی اے، ایم سی ایس، ایم پی اے، ایم اے انگلش، ایم ایم ٹی ایچ۔

    گزشتہ اور مطلوبہ ڈگری میں کم از کم ۶۰ فیصد نمبر یا ۲.۵/۴.۰ سی جی پی اے

    ۲۔ آر بی اے، آر بی ایف، آر پی ایم

    گزشتہ اور مطلوبہ ڈگری میں کم از کم ۷۰ فیصد نمبر یا ۳.۰/۴.۰ سی جی پی اے

    دو یا دو سے زیادہ درخواست گزار کے درمیان تصادم کی صورت میں، دوسری آخری ڈگری میں اعلی نمبروں کے مطابق اسکالر شپ کے لیے غور کیا جائے گا.

  4. شرائط و ضوابط:
  1. ۱۔انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لئے طالب علم کو کم از کم ۲.۷۰/۴.۰ سی جی پی اے اور گریجویٹ پروگراموں کے لئے کم از کم ۳.۳/۴.۰ سی جی پی اے حاصل کرنا پڑے گا۔
  2. ۲۔طالب علم کو اسکالر شپ کے دوران کسی بھی مرحلے پر سمسٹر فریز کروانے یا واپس لینےکا اختیار نہیں ہوگا۔
  3. ۳۔اگراسکالرشپ سے مُستفید ہونے والا طالب علم قواعد و ضوابط کے بارے میں سزا وار پایا تو مدد بند کر دی جائے گی۔
  4. ۴۔طالب علم ایک بار کسی بھی حالت کے تحت ختم کیے گیے اسکالر شپ کے لئے دوبارہ اہل نہیں ہو گا۔
مجموعی جائزہ
  1. ۱۔ حسب ضرورت رقم اور وظائف کی تعداد میں نظر ثانی کے تحت اضافہ یا کمی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
  2. ۲۔ انتظامی جماعت کے فیصلے کو حتمی تصور کیا جائے گا۔
  3. ۳۔ قوانین میں ضرورت کے تحت نظر ثانی یا تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
ضروری اطلاع:

ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ کی تفصیلات اور وظائف کی مالی امداد کی تعداد پر ضرورت کے تحت انتظامی جماعت کی جا نب سے نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔