Skip to main content

اعلان دست برداری

اس بات کی مکمل یقین دہانی کی گئی ہے کہ ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات درست ہیں، تاہم سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس جب بھی، کہیں بھی کی بنیاد پران معلومات میں ترمیم کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ویب سائٹ پر موجود معلومات اورادارے کے قواعد و ضوابط یا پروگرامز میں عدم مطابقت کی صورت میں یا ویب سائٹ پر موجود پر موجود معلومات کی وضاحت کی ضرورت میں ادارے کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔ ورچوئل کیمپس یہ ویب سائٹ اور اس کے مندرجات کو "جیسا ہے" کی بنیاد پر فراہم کر رہا ہے جس کا مقصد بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے اور یہ ادارے اور کسی بھی شخص یا شے کے درمیان ہرگز قانونی معائدہ نہیں ہے جب تک کہ کوئی دوسری صورت مخصوص نہ ہو۔

متعلقہ لنکس سے اعلان دست برداری :

ویب سائٹ سے منسلک بیرونی ویب سائٹس یا ورچوئل کیمپس کی ویب سائٹ پر موجود سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس سے غیر متعلقہ معلومات یا سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس کے سرچ انجن کی طرف سے پیش کردہ معلومات مروتاََ فراہم کی گئی ہیں۔ برائے مہربانی ان معلومات کو یا منسلکہ مواد کو سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس کی جانب سے تصدیق شدہ نہ سمجھا جائے۔

نصاب سے متعلق معلومات:

تعلیمی پروگرامز سے متعلقہ معلومات صرف رہنمائی اور جدید تشہیر کے پیشِ نظر فراہم کی گئی ہیں علاوہ ازیں یہ معلومات کسی بھی قسم کے معائدے کاتعین نہیں کرتیں۔ یہاں فراہم کردہ نصاب کے مندرجات کی باقائدگی سے نظر ثانی کی جاتی ہے اور یہ کسی بھی اطلاع کے بغیر تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

ادارے کے قواعد و ضوابط کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کےلیے سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس وقتاََ فوقتاََ فہرست میں دیے گئے پروگرامز کو واپس لینے کا، ترمیم کا یا از سرِ نو تشکیل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

زبان کے ترجمہ سے متعلق اعلان دست برداری :

سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس اس ویب سائٹ پر آپ کو منتخب شدہ صفحات کی گوگل مترجم کی مدد سے مطلوبہ زبان میں مشینی ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مشینی ترجمہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر کا سافٹ ویئر ایک قدرتی زبان سے دوسری میں ترجمہ کرتا ہے۔ سافٹ ویئر ہرزبان کی گرامر کی ساخت کو پسِ نظر رکھتا ہے اور اصولوں اور مفروضات کی بنیاد پر ماُخذ زبان کی ساخت کو مترجم زبان میں تبدیل کرتا ہے۔ گوگل مترجم آپ کو اصل متن کے غمومی مقصد کو سمجھنے میں مدد تو دیتا ہے مگریہ ایک پیشہ ور مترجم کی جانب سے مہارت سے تیار کیے گئے ترجمہ کے برابرنہیں ہوتا۔‎‎

سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس گوگل مترجم یا آپ کی جانب سے گوگل مترجم سے حاصل شدہ متن پر نظرثانی کی سہولت یا اس کی توثیق یا منظوری نہیں دے گا۔ یہ تراجم خودکار نظام کے تحت مہیا کیے جاتے ہیں اس لیے ممکن ہے کہ یہ درست نہ ہوں یا ناگوار یا اصل متن کے منافی ہو سکتے ہیں۔ اگر مترجم ورژن اور ویب سائٹ پرانگریزی میں فراہم کردہ متن ایک دوسرے کے ہم آہنگ نہ ہوں اور ان میں اختلاف پایا جائے تو ویب سائٹ پرموجود انگریزی متن مستند شمار کیا جائے گا اور اس کی پیروی کی جائے گی۔ کوئی بھی شخص یا شے گوگل مترجم کی سہولت اپنی ذمہ داری پر استعمال کرے۔ سی۔آئی۔آئی۔ٹی ورچوئل کیمپس گوگل مترجم کے استعمال کی صورت میں ہونے والے نقصان یا استعمال نہ کر سکنےکی صورت میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔