Skip to main content

موجودہ طلباء

کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ورچوئل کیمپس کی جانب سے خوش آمدید
آپ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ورچوئل کیمپس کے ۸,۰۰۰ فاصلاتی طلباء کی صف بندی میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس مختصر سی رہنمائی کا مقصد آپ کو جامعہ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اورطلباء کومیسر سہولیات کو اجاگر کرنا ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کو مفید پائیں گے۔ ہم آپ کی کامیابی کے متمنی ہیں۔

ایل-ایم-ایس

فاصلاتی تعلیم کا دارو مدار ایل-ایم-ایس پر منحصر یے ، جو کہ فاصلاتی تعلیم کے لیے بنایا گیا خصوصی سافٹ ویئر ہے۔ ،ورچوئل کیمپس کے ایل-ایم-ایس کی مدد سے طلباء نصابی ویب سائٹ پر موجود معلومات مثلا عوامی سوالنامہ، فرہنگ،ویب لنکس متعلقہ ڈائون لوڈز، تعلیمی پروگرامزاورنصاب کی تفصیلات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ طلباء اپنے کو ئز حل کرسکتے ہیں، اسائنمنٹس جمع کروا سکتے ہیں اور مباحثی مجلس میں اپنے معلم اور ساتھی طلباء کے ساتھ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس درست لاگ ان، آئی ڈی اور پاس ورڈ ہے تو برائے مہربانی مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔ http://lms.vcomsats.edu.pk

لاگ ان کرنے سے متعلق اگر آپ کا کوئی سوال ہے یا کوئی مسئلہ درپیش ہے توہمیں lmshelp@vcomsats.edu.pkپر ای میل کریں

ایل-ایم-ایس استعمال کرنا سیکھیں
طلباء کاشناختی کارڈ

اسٹوڈنٹ شناختی کارڈ طالب علم کی ایک شناخت ہے جس کے بغیر آپ کو امتحان اور لائیو سیشن میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا اس کے علاوہ طلباء کے امور کے دفتر کی جانب سے آپ کو اس شناختی کارڈ کے بغیر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

برائے مہربانی نیا شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے اپنے متعلقہ مطالعاتی مرکز سے رابطہ کریں۔

تعلیمی وسائل
اہم روابط